ٹاپ فلور کی صفائی کرتے ہوئے آہٹ سی ہوئی، "ہنہ یہاں کون ہوگا بھلا" پھر سوچ کا دھارا کسی اور طرف چل نکلا۔ کبھی اگر ایسا ہوا کہ اچانک گھر میں کوئی ایسا چہرہ یا مخلوق نظر آگئی جس سے پہلے کبھی مذاکرات نہ کئے ہوں تو میں اس سے کیا بات کروں گی۔ مثلاً" ارے آپ، آپ بھی یہیں رہتے ہیں۔ اچھا کب سے، ہم تو عرصہ دراز سے یہاں رہتے ہیں۔ آپ سے پہلے کبھی ملاقات نہیں ہوئی۔ اچھا آپ کی کیا دلچسپیاں ہیں۔"
لیکن ایسا ہو گا نہیں، صرف یہ ہوگا "امی ی ی ی ی " اور موقع واردات سے فرار ۔۔۔ کیوں کہ بچپن سے یہی سیکھا ہے :P
No comments:
Post a Comment