Tuesday, December 30, 2014

مفت مشورہ



میرا مشاہدہ ہے کہ ہر عورت کے اندر بلا لحاظ عمر اور شادی شدہ یا غیر شادی شدہ, ایک ماں ہوتی ہے اور وہ جس سے بھی محبت کرتی ہے ... خواہ وہ اسکا باپ ہو, بھائی, بیٹا, شوہر/دوست, بوائے فرینڈ یا سہیلی حتیٰ کہ دادا بھی, اسکی ماں بن جاتی ہے, اسکی تکلیف پر تڑپ جاتی ہے, اسکی خوشی میں جھوم اٹھتی ہے, اسکے آرام کا خیال کرتی ہے. اسکے لیے کھانے پکاتی ہے. کھلاتی ہے ... غرض ہر آسائش مہیا کرتی ہے یا کرنے کی کوشش کرتی ہے. 

تو پیارے بچو ... اگر کوئی خاتون یا لڑکی آپ کی اماں کی طرح آپ کا خیال رکھنے لگے تو بھاگ لو ؛)

2 comments:

  1. بجا ارشاد۔
    ہر مرد کے اندر ایک "لڑکا" چھپا ہوتا ہے۔ چاہے وہ سو سالہ بزرگ ہی کیوں نہ ہو۔

    ReplyDelete
    Replies
    1. یہ ہمیں پتا ہے لیکن فساد خلق کے باعث ذکر نہیں کرتے ;) :P

      Delete