کاش ہماری کرکٹ ٹیم میں کوئی مصطفیٰ کمال ہوتا، جس کا ضمیر جاگتا اور وہ ایک نئی کرکٹ ٹیم بناتا، پھر باری باری سارے کھلاڑیوں کا ضمیر جاگتا جاتا اور وہ نئی کرکٹ ٹیم میں شامل ہوتے جاتے، اور بہت جلد پرانے کھلاڑیوں کی نئی با ضمیر ٹیم ڈرائی کلین ہوکے تیار ہوجاتی :P کیا خبر ایک آدھ خاتون کرکٹر کا ضمیر جاگ جاتا اور وہ بھی ان کی ٹیم میں آجاتی :D
حالیہ دورہ ہائے اسلام آباد, گجرانوالہ و لاہور کے دوران جو جملہ سب سے زیادہ سننے میں آیا وہ تھا "سوچ ہے آپکی" ۔ خاص کر لڑکوں کا یہ فیورٹ جملہ ہے جو وہ دوران گفتگو خواتین کو یہ بتانے کے لیے استعمال کرتے ہیں کہ ان بے چاریوں کی پرواز ِ خیال کتنی نیچی ہے ..
جبکہ اصل میں وہ یہ بتا رہے ہوتے ہیں کہ وہ کس قدر "گھٹیا" ہوسکتے ہیں کہ وہاں تک مسوم خواتین کی سوچ کے پر بھی جل جاتے ہیں ۔