Monday, January 19, 2015

غریبوں کی لائیٹ

غریبوں کی لائیٹ کبھی 200 وولٹ بھی آجائے تو
 بلب جات کی آنکھیں مسرت سے پھٹنے لگتی ہیں,
 پنکھے سمجھتے ہیں وہ ہیلی کاپٹر میں فٹ ہیں .
 فرج خوشی سے ڈھول بجانے لگتا ہے
 اور غریب سمجھتا ہے آج تو ڈبل وولٹیج آگیا اور مین سوئچ بند کرنے کو دوڑ لگا دیتا ہے

Sunday, January 18, 2015

Tour Operator

حاصل سفر:

دوسروں کے خرچے پر اپنا فوٹوگرافی کا شوق پورا کرنا ٹوور آپریٹری کہلاتا ہے ؛)

Tuesday, December 30, 2014

پاکستان میں سب سے محفوظ مقام



جہاں ایک بار بم بلاسٹ /دھماکہ ہو چکا ہو ;)

لڑائی کے اصول



جن سے دوبارہ کبھی بات نہ کرنی ہو ان سے اچھی طرح رج کے لڑائی کر لو کوئی حسرت نہ رہ جائے دل میں کہ کاش یہ بھی کہہ دیا ہوتا. اب کیا کریں کہ اب تو بول چال ختم ہوگئی.

جن کو دوبارا منہ دینا ہو وہاں حالات کبھی پوائنٹ آف نو ریٹرن پر مت لے جاؤ ... نہ روز روز دوسرے کو چٹکیاں بھرو کہ اگلا تنگ آکر ایک دن عزت کا پھلودہ کردے اپنی بھی اور آپکی بھی ;)

اقتباس از زندگی کی کتاب

دنیا کی سب سے بڑی نعمت



جب آنتوں کا حال ایساہو کہ" لے سانس بھی آہستہ کے نازک ہے بہت کام" تو دنیا کی سب سے بڑی نعمت آپکا اپنا , ذاتی باتھ روم ہوتا ہے.

باٹم لائن: دنیا کی سب سے بڑی نعمت وہ شے جو ضرورت کے وقت آپ کو میسر ہو ... ورنہ تو ہزاروں خواہشیں کیسی کی

مفت مشورہ



میرا مشاہدہ ہے کہ ہر عورت کے اندر بلا لحاظ عمر اور شادی شدہ یا غیر شادی شدہ, ایک ماں ہوتی ہے اور وہ جس سے بھی محبت کرتی ہے ... خواہ وہ اسکا باپ ہو, بھائی, بیٹا, شوہر/دوست, بوائے فرینڈ یا سہیلی حتیٰ کہ دادا بھی, اسکی ماں بن جاتی ہے, اسکی تکلیف پر تڑپ جاتی ہے, اسکی خوشی میں جھوم اٹھتی ہے, اسکے آرام کا خیال کرتی ہے. اسکے لیے کھانے پکاتی ہے. کھلاتی ہے ... غرض ہر آسائش مہیا کرتی ہے یا کرنے کی کوشش کرتی ہے. 

تو پیارے بچو ... اگر کوئی خاتون یا لڑکی آپ کی اماں کی طرح آپ کا خیال رکھنے لگے تو بھاگ لو ؛)

Procrastination

جب کوئی کام نہ کرنا ہو اور انکار کے لئے ایک کارگر بہانہ ہاتھ آجائے تو کس قدر اعلیٰ درجے کا اطمینان قلب حاصل ہوتا ہے۔

ہے نا ..!