Tuesday, December 30, 2014

پاکستان میں سب سے محفوظ مقام



جہاں ایک بار بم بلاسٹ /دھماکہ ہو چکا ہو ;)

لڑائی کے اصول



جن سے دوبارہ کبھی بات نہ کرنی ہو ان سے اچھی طرح رج کے لڑائی کر لو کوئی حسرت نہ رہ جائے دل میں کہ کاش یہ بھی کہہ دیا ہوتا. اب کیا کریں کہ اب تو بول چال ختم ہوگئی.

جن کو دوبارا منہ دینا ہو وہاں حالات کبھی پوائنٹ آف نو ریٹرن پر مت لے جاؤ ... نہ روز روز دوسرے کو چٹکیاں بھرو کہ اگلا تنگ آکر ایک دن عزت کا پھلودہ کردے اپنی بھی اور آپکی بھی ;)

اقتباس از زندگی کی کتاب

دنیا کی سب سے بڑی نعمت



جب آنتوں کا حال ایساہو کہ" لے سانس بھی آہستہ کے نازک ہے بہت کام" تو دنیا کی سب سے بڑی نعمت آپکا اپنا , ذاتی باتھ روم ہوتا ہے.

باٹم لائن: دنیا کی سب سے بڑی نعمت وہ شے جو ضرورت کے وقت آپ کو میسر ہو ... ورنہ تو ہزاروں خواہشیں کیسی کی

مفت مشورہ



میرا مشاہدہ ہے کہ ہر عورت کے اندر بلا لحاظ عمر اور شادی شدہ یا غیر شادی شدہ, ایک ماں ہوتی ہے اور وہ جس سے بھی محبت کرتی ہے ... خواہ وہ اسکا باپ ہو, بھائی, بیٹا, شوہر/دوست, بوائے فرینڈ یا سہیلی حتیٰ کہ دادا بھی, اسکی ماں بن جاتی ہے, اسکی تکلیف پر تڑپ جاتی ہے, اسکی خوشی میں جھوم اٹھتی ہے, اسکے آرام کا خیال کرتی ہے. اسکے لیے کھانے پکاتی ہے. کھلاتی ہے ... غرض ہر آسائش مہیا کرتی ہے یا کرنے کی کوشش کرتی ہے. 

تو پیارے بچو ... اگر کوئی خاتون یا لڑکی آپ کی اماں کی طرح آپ کا خیال رکھنے لگے تو بھاگ لو ؛)

Procrastination

جب کوئی کام نہ کرنا ہو اور انکار کے لئے ایک کارگر بہانہ ہاتھ آجائے تو کس قدر اعلیٰ درجے کا اطمینان قلب حاصل ہوتا ہے۔

ہے نا ..!

Reflections from A Training Supervision


جتنے مشکل اسپیلنگ والے الفاظ کہیں پڑھے یا سنے ہیں سب اپنی پریزینٹیشن میں ڈال دو خواہ ہر بار اسپیل کرتے ہوئے خود کی زبان لڑکھڑا جائے لیکن دوسروں پر اپنے علم کی دھاک تو بیٹھ جائے گی نا ;)

Birthday بونگیاں ;)

Live your Teenage to the fullest 


Even if you have to live it Twice, Thrice or more  ;) :P