Friday, May 22, 2015

موسم کا حال


آج کی طرح کل بھی کراچی میں ایک کمرے کی صفائی اور ڈسٹنگ دو سوانا باتھ کے برابر رہے گی. پانی پی پی کر آپ کو لگے گا کہ آپ ایک سومو پہلوان ہو چکے ہیں اور بار بار چہرہ دھونے کے باوجود چہرے پر گریس کی تہہ میں کمی آنے کے کوئی آثار نہ ہونگے۔ 
اعلان ختم ہوا

نوٹس بورڈ

دروازے کے باہر نوٹس لگانے کو دل کر رہا ہے:

مہربان ... ہم چوبیس گھنٹے کنڈی کے ساتھ نہیں لٹکے ہوتے, ہمیں دروازہ کھولنے کے علاوہ بھی بےکار قسم کے ہزاروں اور کام ہوتے ہیں ... برائے مہربانی ایک بار کھٹکھٹا کر تھوڑے انتظار کی زحمت کرلیں۔

ڈی ایس ایل آر

اگر فیس بک نہ ہوتی

تو DSLR  والے کہاں جاتے۔


وائی فائی

سب انسان آپس میں وائی فائی ہیں ۔

بس پاسورڈز اپنے  اپنے


Wednesday, March 11, 2015

لائسنس یافتہ اسلحہ تھا


بھائی


یہ توپ شکن مائنز کا لائسنس کہاں سے ملتا ہے ۔
:P

Monday, January 19, 2015

غریبوں کی لائیٹ

غریبوں کی لائیٹ کبھی 200 وولٹ بھی آجائے تو
 بلب جات کی آنکھیں مسرت سے پھٹنے لگتی ہیں,
 پنکھے سمجھتے ہیں وہ ہیلی کاپٹر میں فٹ ہیں .
 فرج خوشی سے ڈھول بجانے لگتا ہے
 اور غریب سمجھتا ہے آج تو ڈبل وولٹیج آگیا اور مین سوئچ بند کرنے کو دوڑ لگا دیتا ہے

Sunday, January 18, 2015

Tour Operator

حاصل سفر:

دوسروں کے خرچے پر اپنا فوٹوگرافی کا شوق پورا کرنا ٹوور آپریٹری کہلاتا ہے ؛)