Friday, December 18, 2015

Age



"Age is nothing, but a number."

"Yes .. and numbers keep growing from single to double, triple or to ROUND figures."

:P


Friday, November 13, 2015

ہم دیکھیں گے

جب بندہ رات گئے تک ایم فل مقالہ پر کام کر رہا ہو اور اچانک میڈیا پلیئر پر اقبال بانو فیض احمد فیض سنانے لگیں تو دل میں کیسے کیسے خیال آتے ہیں۔ یہ تظمین مجھ پر قاہرہ میں اپنے ایم فل کے تھیسیس کے دوران اتری تھی۔
ہم دیکھیں گے

ہم دیکھیں گے
لازم ہے کہ ہم بھی دیکھیں گے
لازم ہے کہ ہم ھی دیکھیں گے
وہ دن کہ جسکا وعدہ ہے
مطلب ریسرچ ڈسکشن ڈے
جو لوحِ ازل میں لکھا ہے
 کسی نہ کسی دن تو آنا ہے 
ہم محکوموں کے پاوں تلے
ہم مظلوموں کے پاوں تلے 
جب دھرتی دھڑ دھڑ دھڑکے گی
 صرف دھرتی نہیں آسمان بھی دھڑ دھڑ دھڑکے گا
سب تاج اچھالے جائیں گے
 سب پرہی یہ دن آئے گا
سب تخت گرائے جائیں گے
ڈسکشن پینل سپروائزر کے بدلے ہم سے لے گا
ہم اہل صفا مردودِ حرم
مطلب ساری بزتی خراب ہونے کے بعد
مسند پہ بٹھائے جائیں گے
 ڈگری ملے گی




Thursday, July 23, 2015

On Same Page II

جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کے بعد بھائی اور نون لیگ ایک پیج پر :P

پر ایک اوپر والا پیراگراف پڑھنگ اور دوسرا نیچے والا ;)

Wednesday, July 15, 2015

On Same Page



امریکہ ایران معاہدے کے بعد اسرائیل اور سعودیہ اس طرح  ایک پیج پر آگئے ہیں

جیسے بھائی کی تقریر کے بعد نون لیگ اور پی ٹی آئی ایک صفحے پر

:D :D :D 

کلاسیک کتابیں

بعض کتابوں کی بے خواہ مخواہ اتنی مشہوری ہوتی ہے .. آپ شوق سے خریدیں اور پڑھنے بیٹھیں تو پتہ چلتا ہے ..
کہ وہ کتابیں صرف خواص اور نقادوں کے لیے لکھی گئی تھیں کہ اول الذکر ان کو پڑھ کر ناس ٹیل جک ہوسکیں اور مؤخر الذکر ان کا ناس پیٹ سکیں۔

Saturday, July 4, 2015

سیاسی اخلاقیات

پہلے بھائی کچھ بھی کہہ دیتے تھے اور رابطہ کمیٹی کو وقت پڑ جاتا تھا  وضاحتیں کرتے کرتے پھاوی ہوجاتی تھی..
آجکل پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو سمجھ نہیں آرہی کیسے دفاع کریں ..
.
.
پر ایک بات ہے کم از کم رابطہ کمیٹی یک زبان تو ہوتی تھی اور بھائی غلطی کا احساس ہوتے ہی سور ی بھی کرلیتے تھے

:P  

Friday, July 3, 2015

غسل ماہتابی

Suffering from Moon  Stroke :P

ڈائریکٹ مون لائیٹ میں سونے کا نتیجہ
;) 








پی ایس: بجلی نہ ہو تو بندہ چھت کے سوا اور کہاں ڈیرا ڈالے